29 نومبر 2013 - 20:30
بحرین: آل خلیفہ کی سرنگونی یقینی

بحرین میں چودہ فروری نامی انقلابی تنطیم نے ملت بحرین سے مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی حکومت کے خاتمے میں تیزی لانے کی اپیل کی ہے۔

ابنا: چودہ فروری نامی اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کی سرنگونی یقینی ہے اور احتجاجی مظاہروں سے آل خلیفہ کے فاسد حکام کی سازشیں ناکام  ہوجائيں گي۔ اس تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ سعودی عرب کی پالیسیوں پر عمل کررہی ہے اور ملت بحرین کو کچل کر اس کے انقلاب کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔ اس اتحاد نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ملت بحرین کے انقلاب کی حمایت کرے۔ گذشتہ روز بھی ملت بحرین نے منامہ سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئےتھے جن پر آل خلیفہ کے کارندوں حملے کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔مظاہرین نے ایک نہتی اور سن رسیدہ خاتوں پر آل خلیفہ کے کارندوں کے تشدد کی تھی مذمت کی۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔    ......./169